لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں لاکھوں مالیت کے 72موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دئیے گئے۔ ایک ہفتہ میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 30لاکھ روپے مالیت کے 72موبائل فون ریکور کئے گئے۔ایس ایس پی محمد نوید اور ڈویڑنل ایس پیز نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کئے۔