50لاکھ کے 200 موبائل ریکور ، اصل مالکان کے سپرد

شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے یا چوری ہوگئے تھے

 لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں 50لاکھ سے زائد مالیت کے 200 موبائل ریکور کرکے اصل مالکان کے سپرد کر دیئے گئے ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں مختلف پولیس ٹیمز نے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد مالیت کے 200 موبائل ریکور کیے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد ہوئے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کر دیئے ۔شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے یا چوری ہوگئے تھے،موبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،