کالا شاہ کاکو (نامہ نگار ) تھانہ صدر مریدکے پولیس نے جائیداد کی خاطر 11 سالہ بھانجے کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گاو ں ڈاہر میں ماں کی وراثتی جائیداد کے تنازع پر ملزموں تنویر اختر عرف مودی وغیرہ نے باپ سے ملکر دودھ والی گاڑی پر دھند فائرنگ کرکے 11 سالہ بھانجے علی سعد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مرکزی ملزم اعظم نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔