اسلام آباد(آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت 9دسمبرکوہوگی اور سات رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ کی جانب سے مقدمہ کی سماعت موخرکرنے کی استدعامستردکیے جانے کا امکان ہے انھوں نے سماعت سے قبل 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کے لیے درخواست دائرکی تھی۔جسٹس شاہد بلال کو سات رکنی آئینی بینچ میں شامل کر لیا گیا،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی 9 دسمبر کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کریگا۔جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر جسٹس حسن رضوی،جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم افغان جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔