قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج‘کل سماعت ہوگی

 اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔ چیف کمشنر آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کریں گے