فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج پیرکوسپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں ہوگی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گاجبکہ سابق چیف جسٹس جوادایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے۔