بحران تیل کے حوالے سے عراقی پالیسیوں سے پیدا ہوا ، کردستان کے وزیرِ اعظم کی تنقید
بغداد(آئی این پی )کردستان کے وزیرِ اعظم مسرور بارزانی نے عراق کے نیم خودمختار علاقے پر مالی نقصانات کے پریشان کن اثرات کا انکشاف کیا ہے کیونکہ تیل کی برآمدات بدستور معطل ہیں۔بارزانی نے اطلاع دی کہ عراق کی مرکزی حکومت کے ساتھ طاقت کی کشمکش کے باعث ترکی کی سیہان پائپ لائن کے ذریعے برآمدات تعطل کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں خطے کو 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی کا نقصان ہوا ہے۔اربیل میں شرقِ اوسط امن و سلامتی کانفرنس میں عرب ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بارزانی نے کردستان کی حالتِ زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "تقریبا ہر ماہ ہمیں ایک ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ 20 بلین ڈالر سے زیادہ بنتا ہے جو ہم برآمدات کے نتیجے میں کھو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا بحران تیل کے حوالے سے عراقی پالیسیوں سے پیدا ہوا جنہیں وہ مزید کارآمد نہیں سمجھتے۔