زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی توانائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، رپورٹ
اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان نے گذشتہ سال کے دوران چین سے تقریباً 2.1 بلین ڈالر کے شمسی پینل درآمد کیے، زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی توانائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، یہ سستا ہے اور موثر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان توانائی تبدیلی سے تیزی سے گزر رہا ہے ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی کو معاشرے کے تمام شعبوںمیں اپنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ مالی سال کے دوران چین سے تقریبا ً15 گیگاواٹ(تقریباً 2.1 بلین ڈالر)کے شمسی پینل درآمد کیے۔ اس تبدیلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی حل کی طرف راغب کیا جا رہا ہے جو نہ صرف سستا ہے بل کہ موثر بھی ہے۔