ریکوڈک منصوبہ‘ عالمی ادارے 6 بلین ڈالر کے فنڈ دیں گے

 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے بڑے معدنیاتی منصوبے ریکوڈک میں اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے منصوبے کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔امریکہ، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ورلڈ بینک کی جانب سے پہلے ہی دی جا چکی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔