رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 14 فیصد اضافے سے 10.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد(یو این پی )پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ستمبر 2026 میں ترسیلاتِ زر 3.6 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد زیادہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر موجودہ حکومت پر ان کے بھرپور اعتماد کی واضح عکاس ہیں۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 14 فیصد اضافہ کے ساتھ 10.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں