رینٹ اے کنٹینر، پاکستان میںابھرتا ہوا کاروبار، سابق کپتان محمد حفیظ کا ٹویٹ وائرل

 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد سمیتملک کے مختلف علاقے، شاہراہیں کنٹینر لگا کر بند ہیں جبکہ سابق قومی کپتان محمد حفیظ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان کے گرما گرم اسی سیاسی ماحول کے دوران سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کنٹینرز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شیئر کی اور طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ رینٹ اے کنٹینر، پاکستان میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقع۔ (کنٹینر کرائے پر دستیاب، پاکستان میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقع )۔انکی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہے اور صارفین اس پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بیروزگار افراد کے لیے بڑا موقع ہے، وہ کنٹینر خریدیں اور کاروبار کریں۔، دوسرے صارف نے کہا کہ میں ایک کنٹینر خریدنا چاہتا ہوں۔ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ پاکستان میں بہترین کاروبار یہ ہے کہ کنٹینر خریدیں اور پھر گورنمنٹ کو رینٹ پر دیں۔