وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی،خزانے پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور کرلیا۔یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا، جس کا اطلاق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین پر ہوگا۔نئے ریٹس اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے وفاقی ملازمین کے لیے نافذ ہوں گے، جس سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مالی اثر پڑے گا۔