صائم اگلے 10 سے 15 سال پاکستان کے لیے کھیلے گا: محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ امید ہے صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر نہیں ہوں گے، صائم اگلے 10 سے 15 سال پاکستان کے لیے کھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں واپس آئے تو اچھا ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں، کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ چیمپئنز کپ کو کامیاب کروانا تھا کروادیا لیکن فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں