وزراء مشیروں معاونین کی رہائشگاہوں کامعاملہ وزیراعظم ہائوس پہنچ گیا۔ ہائوس رینٹ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)کابینہ ارکان کی تعداد 50 سے تجاوز کرنے پر گھروں کا مسئلہ آڑے آگیا ،وفاقی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کی رہائشگاہوں کا مسئلہ وزیراعظم ہائوس تک پہنچ گیا ،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ارکان کو رہائش کی مد میں مختلف آپشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ،منسٹر انکلیو میں رہائش گا ہیں کم پڑنے پر ہائوس رینٹ کی سہولت دی جائے گی، منسٹر انکلیو میں اس وقت 33 بنگلے، 12 میں سے 6 فلیٹس قابل استعمال ہیں،مشیروں اور معاونین خصوصی کو پرائیویٹ رہائش رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعظم کی منظوری سے ہائوس رینٹ کی مد میں حکومت ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرے گی ،کئی وزراء نے من پسند رہائش لینے کے لئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا ،منسٹر انکلیو کے بنگلے وفاقی وزراء اوراہم وزرائے مملکت کو د ئیے جائیں گے،وزارت ہائوسنگ کی عدم دلچسپی کے باعث 6 فلیٹس کھنڈر بن گئے۔