ریٹائر افسر کو پنشن جاری نہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ

کراچی(آئی این پی )  سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسرکو پنشن جاری نہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں ایک ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے کے کیس میں آئینی بینچ نے سخت اقدام کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، وارنٹ ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت ہیں