فلائٹ سیفٹی نظام، طیاروں کی مینٹیننس، پائلٹس کے ریکارڈ اور ان کی تربیت کے معیار کی جانچ پڑتال
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد پہلی مرتبہ ایئرلائن کے ایئرآپریٹرز سرٹیفیکیٹ (اے او سی) کا آڈٹ انسپکشن شروع کر دیا گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اس آڈٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی نظام، طیاروں کی مینٹیننس، پائلٹس کے ریکارڈ اور ان کی تربیت کے معیار کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آڈٹ کے دوران ایئر نیوی گیشن سے متعلق ریکارڈ اور عالمی اجازت ناموں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،سول ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مکمل اور مستند ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو فراہم کیا جائے