کراچی(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ۔متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز کی بندش کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔