کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔وادی کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس منگل کی رات کو معطل کر دی گئی تھی۔ ڈیٹا و انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔