اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان بھر کے انٹرنیٹ صارفین کوآج 15 جنوری کو سست رفتار انٹرنیٹ اور ممکنہ سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ملک کی ایک اہم سب میرین انٹرنیٹ کیبل پر مرمتی کام شیڈول کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کمپنی نیا ٹیل کا کہنا ہے کہ یہ مرمتی کارروائی دوپہر تقریبا 2:00 بجے شروع ہوگی اور اس میں تقریبا آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔نیا ٹیل کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا ہے کہ یہ مرمت ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل پر کی جا رہی ہے اور ناگزیر ہے۔