بیلاروسی صدر کے دورے کا علم نہیں تھا، احتجاج کی کال پہلے دی: شیخ وقاص

 مذاکرات شروع ہوئے ہی نہیں تو جاری یا ختم ہونے کی بات ختم ہوجاتی ہے،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
اسلام آباد(آئی این پی ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر احتجاج کا مقصد 26ویں ترمیم، مینڈیٹ کی واپسی اور بیگناہوں کی رہائی ہے، پی ٹی آئی نے کروڑوں ووٹ لیے ہیں، احتجاج پہلی مرتبہ نہیں کررہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کا ہمیں علم تک نہیں تھا، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ سے پہلے ہم نے کال دی تھی۔ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فارم 47 کی فسطائیت کی باوجود سب سے زیادہ ایم این اے منتخب ہوئے، پی ٹی آئی کو افغان شہریوں کی ضرورت نہیں، پاکستانی عوام ہمارے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے جو بیان دیا کہ افغان یوتھ فورس بنارکھی ہے غلط ہے، چیزوں کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا درست عمل نہیں، سعودی عرب کیساتھ پی ٹی آئی سمیت ہر پاکستانی کا رشتہ عقیدت کا ہے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات شروع ہوئے ہی نہیں تو جاری یا ختم ہونے کی بات ختم ہوجاتی ہے۔