وزیراعظم سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔بیلاروس کے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس سال اپنے دورہ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا