بانی نے سہیل آفریدی کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی
عمران خان کا فیصلہ سب کیلئے قابلِ قبول ، پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی
لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے فیصلے کا کسی پارٹی رہنما کو علم نہیں تھا ،عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا،بانی کا فیصلہ سب کیلئے قابلِ قبول ، پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی۔ اپنے ایک بیان یمں شیخ وقص اکرم کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور علی ظفر عمران خان سے ملاقات میں موجود تھے ۔ ان کے مطابق ملاقات دو سے تین گھنٹے جاری رہی جس میں مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، بعد ازاں عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اچانک اعلان کیا کہ علی امین گنڈاپور استعفی دیں۔شیخ وقاص کے مطابق عمران خان کا یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی حیران کن تھا جو اس وقت ان کے ساتھ کھڑے تھے ، تاہم چونکہ عہدہ عمران خان کی امانت تھا، اس لئے ان کے فیصلے پر عمل ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے آخری ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلکہ عمران خان نے انہیں صوبہ چلانے سے متعلق چند اہم ہدایات دی تھیں