فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات عظیم عوامی ہال میں منعقدہ ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی، جہاں چین کے وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر تبادلہ خیال بھی ہوا۔واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔