فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور پاکستان و چین نے علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ ہوا۔