فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین میں جنرل چن ہوئی سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین میں جنرل چن ہوئی سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

چین کے سرکاری دورے پر موجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔

 یہ ملاقات پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں اعلیٰ عسکری رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و چین کے درمیان دفاعی و سلامتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کو پاکستان کی پالیسی کا اہم ستون قرار دیا، جب کہ جنرل چن ہوئی نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔