وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم ہے، جبکہ چین اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو “پرانا دوست” قرار دیتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی گفتگو کی۔