یورپی کونسل کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال زیرِ بحث

یورپی کونسل کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال زیرِ بحث

وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر کوسٹا نے مذاکرات اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اس عمل کی ہر ممکن حمایت کے لیے تیار ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دیرپا امن کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے، اور اس سلسلے میں باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔