دو ریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کی ضمانت ہے، سعودی وزیر خارجہ

دو ریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کی ضمانت ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا اور پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرے تاکہ فلسطینی عوام کو ان کا حق مل سکے۔واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، جو اس مسئلے پر عالمی اتفاقِ رائے کی بڑھتی ہوئی حمایت کا ثبوت ہے۔