کوٹ لکھپت بوری بند لاش کیس: پولیس نے خاتون سمیت ملزمان گرفتار کر لیے، معمہ حل کرنے کا دعویٰ

کوٹ لکھپت بوری بند لاش کیس: پولیس نے خاتون سمیت ملزمان گرفتار کر لیے، معمہ حل کرنے کا دعویٰ

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں بوری بند لاش کے معمہ کو پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق مرکزی ملزمہ نسیم بی بی کو اس کے ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول مبینہ طور پر نسیم بی بی اور اس کی بیٹی کو بلیک میل کر رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ملزمہ اور اس کی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات بھی تھے، جبکہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ اشرف ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر قتل کے بعد لاش کو جلایا اور بعد ازاں بوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک دیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔