کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، نشہ کی عادت کا شبہ

کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، نشہ کی عادت کا شبہ

کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی میں پولیس کو ایک 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

 ترجمان ایدھی کے مطابق، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے، اور اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکیں۔دوسری جانب، وحدت کالونی کے علاقے میں ایک گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لاش تقریباً چار روز پرانی ہے۔ متوفی کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔