نالہ لئی سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر عباس رضا کی نکلی، قتل کی وجہ سامنے آگئی

نالہ لئی سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر عباس رضا کی نکلی، قتل کی وجہ سامنے آگئی

چند روز قبل نالہ لئی سے ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت آستانے کے پیر عباس رضا کے نام سے ہو گئی ہے، جبکہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کی ممکنہ وجہ مکان پر قبضے کی کوشش قرار دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عباس رضا کا آستانہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر مکان پر قبضہ کرنے کی غرض سے قتل کیا گیا، جس کے بعد لاش بوری میں بند کرکے گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی میں پھینک دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس رضا چٹیاں ہٹیاں کے علاقے میں مقیم تھے اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، جس کے باعث ملزمان نے مبینہ طور پر جائیداد پر قبضے کی نیت سے واردات کی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔