لاہور: کوٹ لکھپت کے علاقے میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، تحقیقات شروع

لاہور: کوٹ لکھپت کے علاقے میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، تحقیقات شروع

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے قریب تہت گاؤں میں ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ مشکوک لگتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے بعد ہی دی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد اس کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب شواہد کی بنیاد پر کیس کی تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے اور جلد واقعے کی اصل نوعیت اور ممکنہ وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔