خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 4کلو چرس بر آمد

تلونڈی،چھانگا مانگا (خصوصی رپورٹ)خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 4کلو سیزائد چرس بر آمد کرلی گئی۔ کنگن پور پولیس نیبدنامِ زمانہ خاتون منشیات فروش نازیہ عرف رانی کو حراست میں لے کر قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ رانی بی بی اور اس کا خاوند غلام عباس عرصہ دراز سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔چھانگا مانگا میں منشیات فروش کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی،منشیات فروش شعیب عرف شعیبی کو گرفتار کرکے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نیدونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔