2منشیا ت فروش گرفتار،4کلو چرس بر آمد

شرقپو (  خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے خفیہ ادارے کی نشاندہی اور ڈی پی او شیخو پورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر شرقپور اور نارنگ منڈی پولیس نے 2 ملزموں کو گر فتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او شر قپور رانا شھزاد نے خفیہ ادارے کی نشان دہی پر محمد اکرم کو گرفتار کر کے 2600 گرام چرس بر آمد کرلی، جبکہ ایس ایچ او نارنگ منڈی انسپکٹر سید ظہیر عالم شاہ نے خفیہ ادارے کی نشاندہی پر محسن کو گرفتار کر کے 1500گرام چرس بر آمد کر لی،گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ شرقپور شریف میں مقدمات درج کر لئے گئے۔