قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویڑن محمداسلم بھٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری۔ انتہائی مطلوب 2 منشیات فروشوں کو 3کلوگرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور محمداسلم بھٹی نے علاقہ سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کے خاتمہ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے کریک ڈا ئون کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرواتے ہوئے دو منشیات فروشوں رکن پورہ کے رہائشی ملزم اشفاق انصاری کوڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس جبکہ بھٹہ سوہن دین کے رہائشی منشیات فروش صائم مسیح بھی ڈیڑھ کلوگرام چرس سمیت گرفتار کرلیا