ڈیرہ غازیخان :دورانِ تفتیش ملزم جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 3اہلکار معطل

 ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹ ) ڈیرہ غازیخان کے تھانہ سول لائن میں دورانِ تفتیش ایک زیرِ حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر آر پی او محمد اظہر اکرم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او علی عمران کو معطل کر دیا، جبکہ ڈی پی او صادق بلوچ نے محرر اور تفتیشی افسر کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزم کی شناخت محمد اعجاز ولد خادم حسین ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ اسے دورانِ حراست مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس کا مئوقف ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے آر پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن، آر آئی بی اور اے ڈی آئی جی پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔