ساہیوال (خصوصی رپورٹ)آر پی او ساہیوال محمدایاز سلیم کی روزانہ کھلی کچہری میں ناقص کارکردگی اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ انسپکٹر امتیاز حسین کو ایک رینک تنزلی کے بعد معطل کر دیا گیا۔آر پی او نے کہا کہ پولیس افسران کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور فرائض میں غفلت ? ناقص تفتیش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اورکارکردگی ? جوابدہی اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔