35سالہ عبدالرحمن کچی آبادی کا رہائشی،لاش عامر ٹائون کے قریب سے ملی
میاں چنوں (خصوصی رپورٹ) میاں چنوں کے علاقے عامر ٹاؤن کے قریب سے ایک رکشہ ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 35سالہ عبدالرحمن سکنہ کچی آبادی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اندھے قتل کے سراغ کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔