میاں چنوں، بچے کی پیدائش کا اعلان مسجد سے کرنے پر مقدمہ

 صوبے میں سائرو نڈ سسٹم کے غیر ضروری اور بلند آواز میں استعمال پر پابندی ہے
خلاف ورزی  پرچھ ماہ تک قید اور 25  سے1 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے
 میاں چنوں(آئی این پی )میاں چنوں میںبچے کی پیدائش کی خوشی میں مسجد کے لائو ڈ اسپیکر سے اعلان کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مسجد سے اعلان کرنے پر تھانہ چھب کلاں پولیس نے پنجاب سائو نڈ سسٹم ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔حکام کے مطابق تصور نامی شہری نے مسجد گلزار مدینہ سے اپنے بچے کی پیدائش کی خوشی میں اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب سائو نڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت صوبے میں سائرو نڈ سسٹم کے غیر ضروری اور بلند آواز میں استعمال پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ تک قید اور 25 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔اکتوبر 2025 میں اوکاڑہ میں پولیس نے معروف گلوکارہ نصیبو لال کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی پنجاب سانڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کی گئی۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔