میاں چنوں‘ مخالفین نے اینٹوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

مقتول کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی مخالفین سے راستے کا تنازعہ چل رہا تھا
میاں چنوں (آن لائن)میاں چنوں نواحی علاقے 46 پندرہ ایل میں مخالفین نے اینٹوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی جس کا مخالفین سے راستے کا تنازعہ چل رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاں 46/15L میں گذرگاہ کا تنازعہ خونی تصادم میں بدل گیا جہاں مخالفین نے اینٹوں کے وار کر کے محمد ارشد نامی شخص کو قتل کر دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر میانچنوں موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہی لائی جا سکی پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصہ سے راستے کا تنازعہ چل رہا تھا جس نے اس افسوس ناک واقعے کو جنم دیا پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔