لاہور (کرائم رپورٹر) موٹر وے پولیس سینٹرل زون نے میاں چنوں کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ٹرالر بمعہ 15 ملین روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیاترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق میاں چنوں سٹی پولیس کی اطلاع پر موٹر وے پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ٹرالر نمبر TLK-265 کو برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران ٹرالر سے پلاسٹک پیلٹس برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔موٹر وے پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان ڈرائیور محمد آصف، یونس اور ساجد کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا برآمد شدہ ٹرالر اور سامان بھی قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے سپرد کر دیا گیا ہیڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرنے والے افسران کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔