لاہور کا رہائشی صفدر اپنے رشتہ دار کو فریزر دینے آیا تھا،ملزم فرار ہوگئے،قتل دشمنی کا شاخسانہ ہے، ذرائع،
قصور، الہ آباد، تلونڈی(خصوصی رپورٹ)قصور میں الہ آباد کے نواح تلونڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکینوجوان رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ مقتول رکشہ ڈرائیور صفدر لاہور کا رہائشی تھا اور تلونڈی میں اپنے رشتہ دار کو فریزر دینے آیا تھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ تھانہ الہٰ آباد پولیس اور سی سی ڈی نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد جمع کرلئے ۔ذرائع کے مطابق قتل دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔مقتول کے بھائی سکندر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔