یہ ٹرمپ کے پاس جائیں یا کسی اور کے پاس بالآخر انہیں ریلیف پارلیمان سے اندرونی سیاست سے ملے گا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں امریکا کے ساتھ ہمارے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، یہ ٹرمپ کے پاس جائیں یا کسی اور کے پاس بالآخر انہیں ریلیف پارلیمان سے اندرونی سیاست سے ملے گا۔ایک انٹرویو میں دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنا اتحادی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت انڈیا کو منتخب کیا تھا،تمام سرمایہ کاری انڈیا میں چلی گئی تھی ،تحریک انصاف کو سمجھنے کی ضرورت ہے الیکشن امریکا میں ہوئے ہیں میاں چنوں میں نہیں۔حکومت اور ادارے اس معاملے میں کلیئر ہیں کہ ہماری اندرونی سیاست میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔