وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور گاڑیوں سے محروم

مختلف علاقوں سے نقدی، موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سبزہ زار میں اقدس سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں فاخر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں ساجد سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ریاض سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ گرین ٹاؤن میں نعیم سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مزید برآں لیاقت آباد اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ، کاہنہ اور لوہاری سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ واقعات کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔