متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور گاڑیوں سے محروم

 مختلف علاقوں میں شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور گاڑیاں چھین لی گئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ میں آصف سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں بابر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں جمیل سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں شاہد سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ غالب مارکیٹ میں فراست سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔ اسی طرح غازی آباد اور جوہر ٹائون سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو، مزنگ اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔