وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

 مختلف علاقوں میں نقدی، موبائل چھین لیے گئے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری
 لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوانکوٹ میں شکیل سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں ضیا سے ساڑھے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں کرامت سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ انارکلی میں زبیر سے اڑھائی لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ نصیر آباد اور چوہنگ سے گاڑیاں، جبکہ ملت پارک، نواب ٹائون اور شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔