وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور گاڑیوں سے محروم

فیکٹری ایریا، شالیمار، گلشن راوی سمیت مختلف علاقوں میں لوٹ مار 
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں سلمان سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں فہیم سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں ریحان سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں عابد سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ نصیر آباد میں وسیم سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ باغبانپورہ اور نواب ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار، گجرپورہ اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے واقعات کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔