وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور گاڑیوں سے محروم

مختلف علاقوں میں مسلح وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون ، قیمتی سامان گنوا بیٹھے
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نوانکوٹ میں ارباز سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں کرامت سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں اسفند سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاو?نی میں جاوید سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ گرین ٹاون میں عمر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔ اسی طرح جوہر ٹاو?ن اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ، شاہدرہ اور لوئر مال کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔