سائیکل اور مویشی چور گروہ سرگرم، درجنوں مقدمات درج

رواں سال 88 سائیکل اور 225 مویشی چوری کے کیسز ، کینٹ ڈویژن سر فہرست
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بدستور سرگرم ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال سائیکل چوری کے 88 جبکہ مویشی چوری کے 225 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے، صدر ڈویژن میں 22، ماڈل ٹاؤن میں 14، سٹی ڈویژن میں 12 جبکہ اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں 8، 8 مقدمات درج ہوئے۔مویشی چوری کے مقدمات میں بھی کینٹ ڈویژن 72 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، صدر ڈویژن میں 67، ماڈل ٹاؤن میں 40، اقبال ٹاؤن میں 24، سٹی ڈویژن میں 18 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس کے مطابق چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔