رواں سال سائیکل چوری کے 64 اور مویشی چوری کے 173 مقدمات درج ، کینٹ ڈویژن کا پہلا نمبر
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی بدستور متحرک ہیں،سائیکل ،مویشی چوری کے 237 مقدمات درج ہوئے، رواں سال سائیکل چوری کے 64 اور مویشی چوری کے 173 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ اور صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے سب زیادہ 18، 18 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں 10، سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 9 اقبال ٹائون ڈویژن میں 5، سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔پولیس ریکارڈ میں رواں سال مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 58 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ صدر ڈویژن میں 56، ماڈل ٹائون ڈویژن میں 26 ، اقبال ٹائون ڈویژن میں 18 ، سٹی ڈویژن میں 12 جبکہسول لائنز ڈویژن میں رواں سال مویشی چوری کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں